حقیقی آزادی کیلئے جلد انتخابات ناگزیر، اورنگزیب کھچی

حقیقی آزادی کیلئے جلد انتخابات ناگزیر، اورنگزیب کھچی

  

میلسی (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف ضلع وہاڑی اور مستعفی رکن قومی اسمبلی محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ  ملک کی معاشی زبوں حالی،مہنگائی کے خاتمے اور حقیقی آزادی کے لیے انتخابات ناگزیر ہیں جو شفاف ہوں تاکہ آنے والی حکومت  بین الاقوامی(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 سطح پر مینڈیٹ کی حامل ہو اور مستحکم سیاسی صورت حال کے باعث ملک موجودہ مسائل سے نکل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر کارکنوں کے وفود سے ملاقات میں کیا انہوں نے ایک اپوزیشن کے بغیر وفاقی حکومت آمرانہ جمہوریت کیبسوا کچھ نہیں جس کے فاشسٹ اقدامات نے عوام کے بنیادی حقوق پر ہر وقت اختیارات کے بے جا  تلوار لٹکا رکھی ہے۔انہوں نے  کہا کہ پرامن انتقال اقتدار  فری اینڈ فیر الیکشن سے ممکن ہے۔ اس لیے پی ٹی آئی کے چیرمین سے لے کے کارکن تک کا یہی مطالبہ ہے۔کیونکہباس وقت اسمبلی میں بڑی تعداد میں وفاداریاں بدلنے والے بیٹھے ہیں جنہیں عوام نے اس مقصد کے لیے ووٹ نہیں دیے انہوں نے کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ نان الیکٹڈ لوگ منتخب اراکین کی رائے پر تنقید کرنے میں مصروف ہیں۔جس سے ملک غیر جمہوری رستے پر چلادیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 28  ستمبر کو بورے والاجلسہ افراد کی شرکت کے اعتبار سے ایک تاریخی  جلسہ ثابت ہو گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -