لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ،ڈی سی،سی ای او ایجوکیشن مظفر گڑھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ،ڈی سی،سی ای او ایجوکیشن مظفر گڑھ کیخلاف توہین ...

  

 ملتان(خصوصی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ڈی سی اور  سی ای او ایجوکیشن مظفر گڑھ کے خلاف توھین (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ھوئے ان سے وضاحت طلب کرلی ھے۔ اس سے قبل محمد مختیار کی ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ علی عدنان قمر اور سی ای او  ایجوکیشن مسعود ندیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر گزشتہ روز  سماعت ھوئی۔  عدالت عالیہ میں درخواست گزار نے کونسل محمد باصر سکھانی کے ذریعے  رٹ دائر کی تھی۔ سائل کا موقف تھا کہ وہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں درجہ چہارم کا ملازم ہے۔ اور دوران سروس تعلیم حاصل کرتا رہا ہے۔ایک پرسنٹ کوٹہ اور پالیسی کے مطابق سائل کو ترقی دی جانا تھی جو نہیں دی گئی۔ سائل نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔ سال 2011 میں رٹ منظور ہوگئی تھی۔ تاہم اب  گیارہ سال گزرنے کے باوجود عدالت عالیہ کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔ جو سراسر زیادتی اور توھین عدالت بھی ھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -