صادق آباد: سیاسی شخصیات کو دھمکی آمیز پوسٹ شیئر کرنے پر کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن

صادق آباد: سیاسی شخصیات کو دھمکی آمیز پوسٹ شیئر کرنے پر کچہ میں جرائم پیشہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یارخان، صادق آباد(بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر) سوشل میڈیا پر جرائم پیشہ عناصر کی طرف سے سیاسی شخصیات(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
 کے متعلق دھمکی آمیز پوسٹ شیئر کرنے کا معاملہ پررحیم یار خان پولیس  کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل رہتے ہوئے ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی طرف سے سیاسی شخصیات کے متعلق پوسٹ/ بیانات شیئر کرنے پر رحیم یار خان پولیس لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے موئثر کاروائیوں کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے میں مصروف عمل ہے اس سلسلہ میں ڈی پی او رحیم یار خان کی طرف سے سندھ پولیس سے کوارڈینیشن کرتے مزید موئثر حکمتِ عملی سے کاروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیاہے۔چونکہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی پوسٹس سے متعلق گروہ کی مستقل پناہ گاہیں سندھ میں ہیں اس سلسلہ میں  اندھڑ گینگ اور دوسرے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سندھ پولیس اور رحیم یار خان پولیس کی  طرف سے مشترکہ تعاون سے کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔