ن لیگ کا پاور شو، وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کااظہار

ن لیگ کا پاور شو، وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کااظہار

  

بوریوالا، پکھی موڑ(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم  نے پاور شو کا انعقاد کیا مسلم لیگ(ن) کے ارکان اسمبلی،سابق صوبائی وزرا،سابق ارکان اسمبلی، یونین کونسلز کے سابق چیئرمینوں، ناظمین،عہدیداران اور(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 عمائدین علاقہ کا میاں نواز شریف اور  میاں شہباز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا پارٹی سے مکمل اظہار یکجہتی،متحد ہوکر آئندہ الیکشن لڑنے کا عزم،مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سید ساجد مہدی سلیم کی رہائش گاہ آئی بلاک سول لائن میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کے اظہار اور پارٹی سے مکمل اظہار یکجہتی کے لئے ایک بڑے سیاسی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئر چوہدری فقیر احمد آرائیں ایم این اے،مسلم لیگ(ن) کے ممبران پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،میاں عرفان عقیل دولتانہ،سابق صوبائی وزرا میاں نعیم خان بھابھہ،آصف سعید منہیس،سابق ممبر پنجاب اسمبلی ملک نوشیر خاں لنگڑیال،میاں آصف خورشید،سابقہ اقلیتی ممبر ضلع کونسل نذیر رندھاوا،سینئر صوبائی نائب صدر مرکزی علما کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی،سابق صدر بار سردار ساجد احمد ڈوگر،سردار شاہد جاوید ڈوگر،شاہد کریم ڈوگر،حلقہ این اے 162،163 سیچیئرمین،وائس چیئرمین،ناظمین یونین کانسلز،پارٹی  عہدیداران اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ساجد مہدی سلیم نے کہا کہ انکے بڑے بھائی سید شاہد مہدی نسیم نواز شریف کے نورتنوں میں سے ایک تھے اور انکا سیاسی مقام عمران خان سے بھی بڑا تھا اور آج وہ جس مقام پر ہیں وہ مسلم لیگ کی بدولت ہیں انہوں نے جو فیصلہ کیا ہے وہ تکلیف دہ ہے انکا فیصلہ صحیح ہے یا غلط یہ فیصلہ اگلے الیکشن میں عوام کریں گے ہم مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے غلط افواہیں اڑانے والے سن لیں ہم نوازشریف اور شہباز شریف کا ساتھ چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ہم انکے سپاہی ہیں میں پی ٹی آئی میں نہیں جارہا اور اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو جو بھی مدمقابل آئے گا اسکا مقابلہ کرونگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئر چوہدری فقیر احمد آرائیں،ارکان پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،میاں عرفان عقیل دولتانہ،سابق صوبائی وزیر میاں نعیم خاں بھابھہ،آصف سعید منہیس،سابق ایم پی اے ملک نوشیر خاں لنگڑیال،سابق اقلیتی ممبر ضلع کونسل نذیر رندھاوا اور دیگر راہنماوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی کی مسلم لیگ(ن) متحد ہے اور اپنی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں بعض عناصر سوشل میڈیا پر لیگی ارکان اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہیں پھیلا رہے ہیں اور آئندہ الیکشن میں ہر حلقہ میں پی ٹی آئی کو شکست دیں گے آئندہ دور مسلم لیگ(ن) کا ہے۔#

مزید :

ملتان صفحہ آخر -