تیل مزید مہنگا،عوام کوریلیف دینے  کا حکومتی دعویٰ فلاپ، بہاول عباسی

تیل مزید مہنگا،عوام کوریلیف دینے  کا حکومتی دعویٰ فلاپ، بہاول عباسی

  

اوچشریف (سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان) دنیا بھر میں جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو پاکستان کے عوام پر (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

بھی اضافی بوجھ ڈال دیا جاتا ہے مگر عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کا عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جاتا پرنس بہاول عباس خان عباسی پرنس بہاول عباس خان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول، ڈیزل سستا ہو گیا، تاہم پاکستان میں عوام فائدے سے محروم ہیں، پٹرول پر 63 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل 21 روپے 6 پیسے فی لٹر اضافی وصولیوں سے خزانہ تو بھرنے لگا مگر عوام کی جیبیں خالی ہیں۔سولہ ستمبر کو بھی پٹرول 10 روپے جبکہ ڈیزل 4 روپے فی لٹر سستا ہونا چاہیئے تھا مگر حکومت یہ ریلیف روک کر عوام سے یومیہ 42 کروڑ روپے اضافی وصول کر رہی ہے، اب قیمت کم کرنے کے بجائے الٹا پٹرول کی قیمت 1 روپیہ 45 پیسے فی لٹر بڑھا دی امپورٹڈ حکومت کو ہوش لے ناخن لے آٹا گھی چینی اور بجلی کے بلوں پر تشویش کا اظہار کیا۔سابق صوبائی وزیر سید سجاد بخاری کی مخدوم سبطین حیدربخاری اور شیخ ناصر سلیم کے ہمراہ صادق گڑھ پیلس آمد۔ولی عہد پرنس بہاول عباسی سے ضلع بہاولپور کی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال۔سابق صوبائی وزیر سید سجاد بخاری نے سابق تحصیل ناظم احمد پور شرقیہ مخدوم سید سبطین حیدر بخاری اور صدر چیمبر آف ایگری کلچر کامرس جنوبی پنجاب شیخ ناصر سلیم ایڈوکیٹ کے ہمراہ صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی جو کافی دیر تک جاری رہی۔ با خبر ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ضلع بہاولپور کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیاسی حلقے حاصل پور اور اوچشریف کے قائدین کی پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں اور اس بارے میں مختلف نوعیت کے تبصرے کئے جار ہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -