امپوڑٹڈ حکمرانوں کا بوریا بستر گول کریں گے، جاوید اقبال
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ 24 ستمبر کو عمران خان کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا، رحیم یارخان کے عوام چیئرمین عمران خان کا فقید المثال استقبال کرکے ثابت کریں گے کہ ضلع پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے، امپورٹڈ حکومت اپنی نااہلی اور ڈھٹائی پرمبنی پالیسیوں (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
کو عوام کے بنیادی حقوق پر مسلط نہ کرے بلکہ فوری انتخابات کا اعلان کیاجائے، بجلی، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خواجہ فرید کالج میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے 24ستمبر کو ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران شرکا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے جسے جتنا دبانے کی کوشش کی گئی عوام کی طاقت سے اتنا ابھر کر آج ملک کی بڑی جماعت بن چکی ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان کے جلسہ کے حوالے سے تمام تر انتظامات جلد مکمل کیے جائیں، اس موقع پر انہوں نے ضلع رحیم یارخان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 24ستمبر کو شام 4 بجے اپنے لیڈر کپتان عمران خان کے جلسہ میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں انشا اللہ اب پورے ملک میں بلا چلے گا، اس موقع پر سیٹھ عبدالماجد، شمیل مرزا، اشفاق خان، چوہدری عثمان رشید وڑائچ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔