وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ بلنکن، جان کیری، عالمی بنک جنرل اسمبلی کے صدور، ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقاتیں، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں: امریکہ 

وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ بلنکن، جان کیری، عالمی بنک جنرل اسمبلی کے ...

  

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے موقع پر  بدھ کے روز وزیر اعظم شہباز شریف سے امرکی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے موسمیاتی تبدیلی، عالمی بنک کے صدر ڈیوڈ مالپاس اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا  نے ملاقات کی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ  انٹونی بلنکن نے بھی ملاقاتکی اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔اس ملاقات کے دوران انتھونی بلنکن نے پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر امریکی صدارتی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی  جناب جان کیری نے  ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے  موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے اور اس  بحران کے حل کے لیے جناب جان کیری کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں فوری طور پر امریکی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تعمیر نو اور بحالی کے مرحلے کے دوران  بین الاقوامی برادری کے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالا ہے۔ اس کے باوجود یہ موسمیاتی تبدیلی  سے سب سے  زیادہ متاثرہ دس ممالک میں شامل ہے.وزیراعظم نے  کہا کہ حالیہ سیلاب سے  1400 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے؛ 33 ملین لوگ موسمیاتی پناہ گزینوں کے طور پر بے گھر ہوئے، جن میں سے چھ لاکھ سے زیادہ حاملہ خواتین تھیں۔ چالیس لاکھ ایکڑ فصل تباہ ہوئی ;پاکستان کو ایک بے مثال قدرتی آفت کا سامنا تھا۔ وزیر اعظم نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی مالیات، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت سازی میں معاونت کی شکل میں کافی ٹولز فراہم کرنے اور  پیرس معاہدے کے تحت  اقدامات کے لیے امریکہ کی قیادت کی اہمیت پر زور دیا۔خصوصی ایلچی جناب جان کیری نے پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور سیلاب کی وجہ سے درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے امریکی انتظامیہ کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں تعاون کے ساتھ ساتھ دیگر اقسام کی مدد کے لیے تیار ہے جو مستقبل میں اس طرح کے بحران کو ٹالنے میں مدد  دے گا۔دونوں فریقوں نے موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کے حوالے سے  قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو جمہوریت کی مضبوطی، پولرائزیشن کے خلاف جنگ، سماجی عدم مساوات کے خاتمہ اور مظلوم لوگوں کو ان کا حق دینے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر سابا کوروسی سے ملاقات کی۔ ورلڈ بینک گروپ کے صدر کی وزیر اعظم کیساتھ ملاقات میں پاکستان کے بنیادی ڈھانچے، زراعت، دیہی اور شہری ترقی، سماجی خدمت، اقتصادی ترقی کو مضبوط بنانے پر غور،وزیراعظم محمد شہبازشریف  سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ آر مالپاس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے بنیادی ڈھانچے، زراعت، دیہی اور شہری ترقی، سماجی خدمت کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی بینک کی پاکستان کے ساتھ جاری امور پر تبادلہ خیال کیاگیا. وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ عالمی بینک کی شراکت داری کو سراہا اور  معیشت کی مضبوطی، قیمتوں میں استحکام اور بیرونی اور مالیاتی شعبوں کی پائیداری کو برقرار رکھنے پر مرکوز اقتصادی پالیسیاں متعارف کرانے کے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے عوام اور معیشت پر موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کو کم کرنے کے لیے عالمی برادری سے اضافی سرمایہ کاری اور مالی وسائل کے لیے حکومت کی ضروریات کو بھی واضح کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سیلاب کے حوالے سے  372 ملین امریکی ڈالر فراہم کرنے پر ورلڈ بینک گروپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کا کردار بہت کم ہے اس کے باوجود  میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کا  سامنا  ہے۔ صدر  ورلڈ بینک نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو عالمی برادری کی اجتماعی حمایت کے ذریعے تعمیر نو کے لیے ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں  نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور تباہی پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ورلڈ بینک گروپ کی پاکستان  میں افراسٹرکچر کی تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے آمادگی کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں میں پاکستان کی مدد کے لیے فوری طور پر 850 ملین امریکی ڈالر کی دوبارہ رقم دینے کا عزم بھی کیا۔ دونوں فریقوں نے ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے پاکستان میں گورننس اور خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں نے عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششوں اور اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کوتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر میں نے دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں انہیں بتایا کہ پاکستان تجارت اور معیشت کے لئے اشتراک کار کاخواہاں ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے تجارت اور معیشت سے متعلق دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے ارادے کو اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے عالمی رہنماؤں کو یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان تجارت اور معیشت کے شعبوں میں شراکت داری قائم کرنے کا خواہشمند ہے۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے  اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہدنیا کو جمہوریت کی مضبوطی، پولرائزیشن کے خلاف جنگ، سماجی عدم مساوات کے خاتمہ اور مظلوم وں کو حق دینے کیلئے مل کر کام کرنا  ہو گا، بنیاد کو ٹھیک کئے بغیر پائیدار امن خواب ہی رہے گاوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے۔سیلاب کی تباہ کاریاں پوری دنیا کے سامنے ہیں، بچوں کی خوراک تیار کرنے والے اداروں اور کمپنیوں سے اپیل ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک عطیہ کریں، قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، عالمی رہنماؤں کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور پاکستان کی معاشی مشکلات سے آگاہ کر رہا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ انہیں اجلاس میں معلوم ہوا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔ پاکستان کے مخیر اداروں بالخصوص بچوں کی خوراک تیار کرنے والی مقامی کمپنیوں (فوڈ مینوفیکچررز) سے اپیل کی متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک عطیہ کریں اور این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور افواج پاکستان کے ذریعے لاکھوں بچوں تک یہ خوراک پہنچائیں۔انہوں نے دین و دنیا کی بھلائی کے لئے سیلاب متاثرین کے لئے عطیات دینے والے افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین بالخوص بچوں اور ان کے والدین عطیات دینے والوں کے لئے دعائیں کریں گے اور یہ اللہ تعالیٰ کے رضا کے حصول کا ذریعہ ہو گاوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کہنے پر نیب ہر حد تک گئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مسلم لیگ (ن)اور اس کے رہنماں کو ناجائز قیدوبند میں رکھا گیا اور عمران خان کے کہنے پر نیب ہر حد تک گئی۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی بریت سے دونوں حقائق ثابت ہو گئے، احسن اقبال کی جیسے شریف اور ایماندار شخص کی دیانت داری پوری قوت سے ثابت ہو گئی۔

شہباز شریف

 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ا)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کا بہت سا حصہ سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے جس کیلئے اْسے مدد کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ پاکستان کا بہت سا حصہ زیر آب ہے جس کے لیے اْس ملک کو مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے، افسوسناک بات یہ ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی قیمت انسانی کو چکانا پڑ رہی ہے جس کے لیے تمام ممالک کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں، جنگ ایک شخص کا فیصلہ تھا جس میں انسانی جانوں کا ضیاع جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کے لیے ہمیں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، سائبر سیکیورٹی آج کے دور کا اہم مسئلہ ہے، تمام ممالک کو یاد رکھنا چاہیے کہ جوہری جنگ کو جیتا نہیں جاسکتا۔

امریکی صدر

مزید :

صفحہ اول -