توہین عدالت، عمران خان پرآج فرد جرم عائد کی جائیگی، سرکلر جاری

    توہین عدالت، عمران خان پرآج فرد جرم عائد کی جائیگی، سرکلر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے سرکلر جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے معاملے پر سرکلر جاری کر دیا ہے۔ جاری سرکلر کے مطابق لارجر بینچ (آج) جمعرات کو  دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا اور کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی۔ سرکلر کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہوں گے اور اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 15 لا افسران کو بھی کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کورٹ ڈیکورم برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سکیورٹی انتظامات کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ(آج) جمعرات  توہین عدالت کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرے گی۔ یاد رہے کہ خاتون جج کو دھکیوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئر مین پی ٹی آئی کو غیر مشروط معافی مانگنے کے لیے دو مواقع فراہم کیے تھے تاہم عمران خان نے غیر مشروط معافی مانگنے کے بجائے اپنے الفاظ واپس لینے اور آئندہ محتاط رویہ اختیار کرنے کا جواب عدالت میں جمع کرایا۔
تہین عدالت

مزید :

صفحہ اول -