ہنڈی، حوالہ، غیر قانونی منی چینجرز کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن

ہنڈی، حوالہ، غیر قانونی منی چینجرز کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کے احکامات کی روشنی میں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری کردیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے چمن نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں عبدالحکیم، نیک محمد اور نظر گل شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے، ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی اے

مزید :

صفحہ اول -