شہباز شریف کا ”بیک سپورٹ کشن“بھی سفر کرتا ہوا نیویارک پہنچ گیا 

 شہباز شریف کا ”بیک سپورٹ کشن“بھی سفر کرتا ہوا نیویارک پہنچ گیا 

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) وزیر اعظم شہباز شریف کا بیک سپورٹ کشن ان کیساتھ ساتھ سفر کرتا ہے،کیونکہ وہ کمر کے مہروں میں  پرانے درد کے باعث بیٹھتے وقت بیک سپورٹ کشن استعمال کرتے ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق شہباز شریف کی ”سپائنل ڈسکس“ میں گزشتہ کئی سال سے پیچیدگیاں پائی جاتی ہیں، جنکی وجہ سے انکا کمر درد بعض اوقات اچانک بڑھ جاتا ہے، شہباز شریف گزشتہ روز جب نیویارک پہنچے تو ان کا بیک سپورٹ کشن بھی ان کیساتھ سفر کرتا ہوا نیویارک پہنچ گیا، معلوم ہوا ہے یہ کشن ہمہ وقت ایک سرکاری اہلکار کی تحویل میں ہوتا ہے، جو اسے لیکر شہباز شریف کیساتھ رہتا ہے، جونہی وہ کرسی پر بیٹھنے لگتے ہیں پہلے سیٹ پر انکا کشن رکھا جاتا ہے، گزشتہ روز ایک ویڈیو میں وزیر اعظم شہباز شریف فرانس کے صدر میکرون سے ملنے پہنچے تو ویڈیو میں نظر آیا کہ میاں شہباز شریف اپنی کرسی پر بیٹھنے سے پہلے اہلکار کی جا نب دیکھ رہے ہیں کہ وہ انکا بیک سپورٹ کشن کرسی پر رکھے تاکہ وہ بیٹھ سکیں،میاں شہباز شریف کے زیر استعمال بیک سپورٹ کشن پر "مولٹی آرتھو بیک کئیر" لکھا ہوا نظر آ رہا ہے، جو میٹریس بنانے والی پاکستانی ماسٹر نامی کمپنی تیار کرتی ہے، یہ کشن زیادہ مہنگا نہیں، ماسٹر کی ویب سائٹ پر اس کی قیمت 3400 روپے لکھی ہوئی ہے۔

بیک سپورٹ کشن

مزید :

صفحہ اول -