کابل، ریسٹورنٹ میں دھماکہ، 3افراد جاں بحق، 13زخمی، درجنوں گاڑیاں تباہ

کابل، ریسٹورنٹ میں دھماکہ، 3افراد جاں بحق، 13زخمی، درجنوں گاڑیاں تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    کابل(آن لائن) افغان دارالحکومت کابل کے ایک ریسٹورنٹ میں زوردار دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور افراتفری پھیل گئی۔ طالبان اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا۔ امدادی کاموں کے دوران 20 افراد کو ہسپتال لایا گیا جہاں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جبکہ 13 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ابھی دھماکے کی نوعیت واضح نہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے۔
کابل دھماکہ 

مزید :

صفحہ اول -