قمرزمان کائرہ کا مسئلہ کشمیر پر  نئی کانفرنس بلانے کا اعلان 

  قمرزمان کائرہ کا مسئلہ کشمیر پر  نئی کانفرنس بلانے کا اعلان 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ   وفاقی حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بین الاقوامی دُنیا کے سامنے سب سے پہلے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہیں، آج کے جدید دور میں جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنا ہو گا،میری وزارت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، منصب سنبھالتے ہی مسئلہ کشمیر پر کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلائی، اسی طرز کی ایک کانفرنس مستقبل قریب میں بھی بلائی جائے گی جس میں مسئلہ کشمیر کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے کشمیر سے ریٹائر ججز اور وکلاء کو مدعو کیا جائے گا۔ بدھ کو وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے اسلام آباد میں فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے وائس چیئرمین عبدالحمید لون نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشیر امور کشمیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بغیر کسی روک ٹوک کے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بین الاقوامی دُنیا کے سامنے سب سے پہلے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ 

 اعلان 

مزید :

صفحہ اول -