مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ قتل کے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا

مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ قتل کے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کے دوران قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی پولیس نے چند روز قبل فائرنگ کرکے شہزاد مسیح نامی شہری کو قتل کرنے والے ملزم نیا ز کو گرفتار کر کے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نیاز علی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہزاد مسیح پر فائزنگ کر کے قتل کیا تھا۔

ملزمان کو شک تھا کہ شہزاد مسیح نے انکی مخبری کرکے انکے خلافِ درج مقدمے میں انہیں گرفتار کروایا تھاملزم نیاز کے دیگر دو ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید :

علاقائی -