شیراکوٹ، رنجش پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق 2 افراد زخمی

      شیراکوٹ، رنجش پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق 2 افراد زخمی

  

لا ہو ر (کرائم رپورٹر)شیراکوٹ کے علا قے میں لڑائی جھگڑے کی رنجش میں فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کا رہائشی ارشد اپنے بیٹے 20سالہ اعجاز اور اپنے بھائی احمد یار کے ساتھ داتا چکن سیل سنٹر کے مالک مصطفی کے پاس کھڑا بات کر رہا تھا کہ اس دوران ریحان بلوچ عرف ننھا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک گولی اعجاز کے سر میں جا لگی اور وہ موقع پر دم توڑ گیا اور موقع پر موجود صابر اور کالی گجر بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔

 اس دوران ملزمان محلہ داروں کے باہر آنے پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال اور لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ایک ملزم اللہ دتہ کو حراست میں لے کر دوسرے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے پولیس کا کہنا ملزمان کا مقتول وغیرہ سے چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا مگر علاقہ معززین نے بیچ بچاو کرواتے ہوئے صلح کروا دی تھی مگر ملزمان نے دل میں رنجش رکھی اور گزشتہ روز موقع پا کر اعجاز کو قتل اور دو افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -