سی سی پی او کا شہر کا دورہ،لا ء اینڈ آرڈر کی صورتحال،سکیورٹی کا جائزہ

سی سی پی او کا شہر کا دورہ،لا ء اینڈ آرڈر کی صورتحال،سکیورٹی کا جائزہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے شہر کا دورہ کیا اور لا ء اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،ایس پی سکیورٹی،ایس پی سول لائنز، دیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری برانچ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری روڈ پر آل پاکستان وکلا ء کنونشن کے موقع پر لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی سی پی او لاہور نے کنونشن کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات چیک کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے سی سی پی او لاہور کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔سی سی پی او لاہور نے تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیموں کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر موثر پٹرولنگ کرنے کی ہدایت کی۔ سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے متصل بلند عمارات پر سنائپر مشتبہ افراد،گاڑیوں اور گردونواح کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔غلام محمود ڈوگر نے وکلا کنونشن کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ وکلا کنونشن کے شرکا کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ وکلا کنونشن کے منتظمین نے لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید :

علاقائی -