فیروز خان کا اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر ردعمل دینے سے انکار

فیروز خان کا اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر ردعمل دینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار فیروز خان  نے اپنی  اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر کوئی ردعمل دینے سے انکار کردیا۔سوشل میڈیا پر اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ سیدہ علیزے کی علیحدگی کی خبریں زیرِ گردش ہیں کہ دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی ہیں۔ جبکہ اداکار فیروز خان نے اپنے بچوں سے ملاقات کا حق حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ فیروز خان کو اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تھی جس کے باعث انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔ اداکار کراچی کی سٹی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے عدالت میں بچوں سے ملاقات کے حق کی درخواست دائر کی۔ تاہم ان خبروں کی تردید یا تصدیق کے لئے اداکار فیروز خان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں فی الحال اس معاملے کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتا۔واضح رہے کہ اداکار فیروز خان کی اپنی بیوی سے علیحدگی کی خبریں کچھ عرصہ پہلے اس وقت سامنے آئی تھیں جب سیدہ علیزے نے اپنے انسٹاگرام سے شوہر کے ساتھ تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں۔

مزید :

کلچر -