ثناء فخر کے بیٹوں نے پاکٹ منی سیلاب زدگان کو عطیہ کردی

  ثناء فخر کے بیٹوں نے پاکٹ منی سیلاب زدگان کو عطیہ کردی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ثناء فخر کے صاحبزادوں نے اپنی پاکٹ منی سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کر دی۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے صاحبزادوں اذان اور اذلان نے جیب خرچ کے لئے ملنے والے پیسے جمع کر رکھے تھے جو انہوں نے سیلاب سے متاثرین کے لئے عطیہ کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم گھر والوں نے سیلاب متاثرین کے لئے امداد دینے بارے مشاورت کی تو اسے دیکھتے ہوئے ہمارے بچوں نے بھی اپنی پاکٹ منی عطیہ کرنے کا کہا۔

جس پر میں نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

 انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے بچوں کی اسی طرح حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

 تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں بھی لوگوں کی مدد کریں اور مخلوق کی مدد ہی خدا کی ذات کی قربت کا بہترین ذریعہ ہے۔

مزید :

کلچر -