نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے سے ڈینگی تیزی سے پھیلنے گا

نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے سے ڈینگی تیزی سے پھیلنے گا

  

 لاہور(نمایندہ خصوصی)نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں لاروا کی بہتات، لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ، سرکاری ہسپتالوں میں بڑی تعدادمیں ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے۔ میو سروسز،جناح اورجنرل ہسپتال میں سب سے زیادہ مریض موجود ہیں۔ حاملہ خواتین اور بچے بھی ڈینگی وائرس کا شکار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔گھروں کے گھر اور پورا پورا خاندان ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے لگا۔ مریضوں کے جسم سے خون بہنے لگا۔سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کم پڑ گئیں،معمول کے چیک اپ کے بعد داخل کرنے کے بجائے گھر بھجوایا جانے لگا۔شہر کے 9 ٹاؤنز میں سے 4 ٹاؤنز میں ڈینگی کی وسیع پیمانے پر ہاٹ سپاٹ دریافت ہوئے۔ علامہ اقبال ٹاؤن، گلبرگ، سمن آباد،کینٹ اور کئی نجی سوسائٹیز ڈینگی لاروا کی آماجگاہ بن گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -