بزنس کمیونٹی کیلئے سبسڈی پیدا کرنا انتہائی ناگزیر ہے،شیخ عبدالمتین

بزنس کمیونٹی کیلئے سبسڈی پیدا کرنا انتہائی ناگزیر ہے،شیخ عبدالمتین

  

لاہور(سٹی رپورٹر)  ملکی معاشی حالات کو بحران  سے نکالنے کیلئے بزنس کمیونٹی کیلئے سبسڈی پیدا کرنا انتہائی ناگزیر ہے۔ اقتصادی حلقوں کیلئے ٹیکس کی شرح کاروباری توازن کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئے تشکیل دی جائے۔ ٹیکس ریکوری میں جدید نظام تشکیل دے کر ملک میں ٹیکس تناسب بزنس سیکٹر سے مشاورت اور باہمی آہنگی سے مرتب کیا جائے ان خیالات کا اظہارجنرل سیکرٹری آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن و نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران لاہور شیخ عبدالمتین نے  ایک بیان میں کیا۔

 کہا ہے کہ سازگار حالات پیدا کرکے ہی بحرانوں میں گھری معیشت کو مشکلات سے پار لگایا جاسکتا ہے۔ عوام اور تاجر کمیونٹی کو سازگار حالات فراہم کرکے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔ بزنس کمیونٹی کے ساتھ حکومت کے ہمدردانہ رویئے غربت مہنگائی بے روزگاری معاشی ناہمواری کے ناسور کا قلع قمع کرسکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -