ٹی20، کپتان بابر اعظم ٹاپ تھری رینکنگ سے بھی باہر
لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھار ت کے سوریہ کمار یادیو نے بابر اعظم سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ ٹی20 رینکنگ میں تازہ ترین فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں رضوان نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم (792 ریٹنگ پوائنٹس) اور سوریا کمار یادیو (780) دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ جب کہ باؤلرز میں جوش ہیزل ووڈ نے نمبر 1 رینکنگ بولر کے طور پر اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ انگلینڈ کے سپنر عادل رشید پاکستان کیخلاف 2 وکٹیں لینے کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف زبردست کارکردگی کے بعد T20I باؤلرز کی تازہ ترین فہرست میں چار درجے ترقی کر کے 21 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
، محمد نواز تین درجے ترقی کر کے 31 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔