پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹی 20آج
لاہور(سپورٹس رپورٹر):پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔مہمان برطانوی ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف 7 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں آج کھیلنے جانے والے میچ کے لئے ایک یا دو تبدیلیوں کا امکان ہے دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے میچ میں عمدہ کھیل سے کامیابی حاصل کی تھی قومی ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا آج کا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے بابر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کرے گا۔
۔