آئی سی سی کے جی ایم وسیم خان آج دوسرا ٹی20 میچ دیکھیں گے

  آئی سی سی کے جی ایم وسیم خان آج دوسرا ٹی20 میچ دیکھیں گے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جنرل منیجر  وسیم خان کل پاکستان اور  انگلینڈ کے درمیان ہونے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی دیکھنے کراچی پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او وسیم خان کراچی میں قیام کے دوران پی سی بی کے عہدیداران سے بھی ملاقات کریں گے۔وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں۔

 جنہوں نے گزشتہ برس رمیز راجا کے چیئرمین بننے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔خیال رہے کہ وسیم خان کی رواں برس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں تقرری ہوئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -