پاکستان میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، آصف زمان

   پاکستان میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، آصف زمان

  

 اسلام آباد(این این آئی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے کہا ہے کہ ملک میں کھلاڑیوں کوبین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات اور تربیت دینے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -