انڈس ہسپتال کاہنہ میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیشن

انڈس ہسپتال کاہنہ میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیشن

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے ایس ایم اے کاہنہ انڈس ہسپتال پروفیسرفیض الحسن نے کہا ہے کہ ڈینگی بخار مریض کے خون میں سفید خلیوں کو ختم کرتا ہے۔ شدید بخار،متلی اور قے، کمر اور پٹھوں میں درد اور سر میں شدید درد ڈینگی بخار اہم علامات ہیں۔ کاہنہ انڈس ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کی لیے ٹیسٹ،ادوایات سمیت متعدد امراض کی سہولت معیاری اور فری فراہم کی جارہی ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کاہنہ ہسپتال میں ڈینگی ایورنیس سیشن پروگرام کے انعقاد میں جاری تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ ایس ایم اے پروفیسرفیض الحسن کے علاوہ آوپی ڈی کوارڈئینیٹر محمد رضوان،حافظ قمر عباس،ڈاکٹر آصف، پروفیسر رابعہ،ڈاکٹرشازیہ اور دیگرڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی نے شرکت کی۔

 سمیت عوام الناس کی کثیر تعداد شامل ہوئی۔شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کاہنہ ہسپتال کے ایس ایم اے پروفیسرفیض الحسن نے کہاکہ ڈینگی بخار کی علامات میں سردرد اور سر میں بھاری پن کا احساس ہونا، جسم میں ہلکی دردیں جبکہ آنکھوں اور کمر میں درد شدت کے ساتھ نمایاں ہونے لگتا ہے، مریض کمزور اور بے چین ہوجاتا ہے۔ علامات ظاہر ہونے کے تیسرے روز ہاتھ پاؤں اور جسم پر سرخ دھبے نمایاں ہونے لگتے ہیں، مریض کے پھیپھڑوں، گردوں اور آنتوں میں انفیکشن ہوجانے سے تھوک، پیشاب اور پاخانے میں خون کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں، اس وائرس سے متاثرہ افراد میں سے90 فیصد مریض عام علاج معالجے اور غذائی ردو بدل سے روبہ صحت ہوجاتے ہیں۔ ایسے مریض جو ڈینگی وائرس کی زیادہ مقدار خون میں سرائت کرجانے سے نازک صورتحال تک جا پہنچیں، ان کو صاف خون لگا کر اس وائرس سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔کاہنہ انڈس ہسپتال میں ڈینگی کے متعلقہ تمام سہولیات موجود ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -