شہباز گل کو حکومت کا مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صفدربٹ

شہباز گل کو حکومت کا مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صفدربٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر لبرٹی مارکیٹ بورڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا ظلم و جبر ہار گیا وفاداری اور سچائی جیت گئی۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو استقامت اور ثابت قدمی کیساتھ فاشسٹ حکومت کا مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کے غیور عوام اپنے قائد عمران خان کی ہر کال پر تیار کھڑے ہیں۔ انتقامی سیاسی حربوں سے پی ٹی آئی ٹائیگرز کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔ پاکستان تحریک انصاف پی ڈی ایم حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے نا خوفزدہ ہے اور نا کبھی ہوگی۔

پنجاب سمیت پاکستان بھر کے عوام پی ڈی ایم کی تباہ کن اور مایوس کن کارکردگی دیکھ چکے ہیں۔ مہنگائی بے روزگاری غربت کا سیلاب لانے والی پی ڈی ایم حکومت اور اس اتحاد کی سیاست آئندہ عام انتخابات میں ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی۔ ملک کے غیور عوام اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ہر فسطائیت اور ہر جبر کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -