فاؤنڈر گروپ نے حج ویزوں کے آن لائن نظام کو مربوط بنایا: نصیر مغل
لاہور (میاں اشفاق انجم) فاؤنڈر گروپ کی کارکردگی شاندار رہی، ہوپ اسلام آباد نے پہلی دفعہ حساب کا شفاف نظام متعارف کرایا، رشوت، انڈر ٹیبل ڈیل کا قصہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا، مختصر وقت میں آر ایل کا اجراء حج کوٹہ کی سرکاری سکیم40 اور پرائیویٹ سکیم60 فیصد کرانے سمیت ایف بی آر سے کلیئرنس دلائی، حج ویزوں کے آن لائن نظام کو مربوط بنایا۔ ہوپ اور وزارت کے درمیان بہترین رابطوں کو فروغ دیا۔بائیو میٹرک سے نجات دلائی، ایس پی اے اور حج پیکیج بروقت منظور کرا کے بکنگ کے نظام کو آسان بنایا۔24ستمبر کے لئے فاؤنڈر گروپ میرٹ پر ووٹ مانگ رہا ہے ہم نے باصلاحیت اور بہادر امیدوار دیئے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین ہوپ اسلام آباد محمد نصیر مغل،ایگزیکٹو ممبران عبدالوہاب صدیقی، چودھری غلام ربانی، عرفان رشید، اخلاق احمد نے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ الحاج نصیر مغل نے کہا فاؤنڈر گروپ نے گزشتہ سالوں میں خوبصورت روایات متعارف کرائی ہیں، ہمارے دوست تو حسابات دینے والی کمیٹی کو بھی مطمئن نہیں کر سکے تھے۔ فاؤنڈر گروپ نعروں پر نہیں کام پر یقین رکھتا ہے۔ہوپ اسلام آباد نے مشاورتی نظام کو اپنایا، کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا۔ مرکزی چیئرمین کی قیادت میں زونل قیات ایک صفحہ پر رہی، دو سال حج بند ہونے کی وجہ سے خدشات ہی خدشات نظر آ رہے تھے الحمد للہ کم وقت میں وزارت کے ساتھ بہترین کوآرڈی نیشن کے ساتھ ناممکن کو ممکن بنایا۔حج ویزہ کو آسان بنایا، کسی حج آرگنائزر کو قونصلیٹ نہیں جانا پڑ۔