ہو پ پنجاب انتخابی معرکہ،خدمت یونائیٹڈ،جعفریہ الائنس کو بڑی کامیابی

  ہو پ پنجاب انتخابی معرکہ،خدمت یونائیٹڈ،جعفریہ الائنس کو بڑی کامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پنجاب کا انتخابی معرکہ خدمت یونائیٹڈ، جعفریہ الائنس کو بڑی کامیابی مل گئی جنوبی پنجاب کی دو اہم ترین شخصیات چودھری نبیل شاکر، عبدالعزیز خان جو 24ستمبر کے الیکشن میں مضبوط امیدوار تھے دونوں نے اتحاد کے حق میں کاغذات واپس لے لئے ہیں۔جنوبی پنجاب پہلی دفعہ باہمی اختلافات بھلا کر متحد ہوا ہے۔ ٹیپ کے نومنتخب ممبر نبیل شاکر اور ڈی جی خان سے عبدالعزیز خان نے چیئرمین ہوپ پنجاب امتیاز الرحمن چودھری کی قیادت میں جنوبی پنجاب کا انتخابی دورہ کرنے والی ٹیم کے اعزاز میں علیحدہ علیحدہ ناشتہ اور ظہرانہ دیا اور 24ستمبر کو ملک اسلم بھٹہ،چودھری عادل صبو، ذیشان قمر چودھری کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔بہاولپور اور ملتان میں خطاب کرتے ہوئے امتیاز الرحمن چودھری،چودھری عادل صبور، ذیشان قمر چودھری، ملک اسلم بھٹہ نے جنوبی پنجاب کے حج آرگنائزر کا بالعموم اور نبیل شاکر اور عبدالعزیز خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب کو ان کا حق دیں گے۔ جنوبی پنجاب کا دورہ کرنے والی ٹیم میں ایگزیکٹو ممبر سعید احمد ملک، چیف ایگزیکٹو مسارات گروپ پاکستان افضل چودھری، یونائیٹڈ گروپ کے صدر اویس جمیل وکیل خان بھی موجود تھے۔