واپڈاہائیڈ روالیکٹرک یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی جلوس

    واپڈاہائیڈ روالیکٹرک یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی جلوس

  

    لاہور(سٹی رپورٹر)واپڈا کے سینکڑوں کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام ملک میں ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء خوراک، بجلی، گیس، پٹرول قیمتو ں میں ہوشربا اضافہ او ر لائن سٹاف کو پیش آنے والے حادثات کی روک تھام،کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے جلوس نکالا جس کی قیادت بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد، عبد الطیف نظا ما نی صدر حا جی محمد رمضان اچکزئی،  حاجی محمداقبال خا ن، نور الا مین(خیبرپختونخواہ)، ا قبال احمد خان، حا جی ولی الرحمن خان،جاوید اقبال بلوچ، عمرا  ن خان، سرفراز احمد ہندل،چوہدری غلام رسو ل،نثار اے شیخ، ہمایوں مسعودگجر، خادم حسین، حاجی یونس، رانا عبدا لشکو ر، حاجی لیاقت علی، مظفر متین، اْسامہ طار ق،نوشیر خان،حاجی نوید عاشق ڈوگر، حسن منیر بھٹی ودیگر نمائندگان یونین نے کی۔ اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ قوم کو غیر ملکی قرضوں کے بھاری بوجھ سے جلد آزاد کرانے کے لئے قومی اقتصادی خودکفالت پالیسی اپنائی جائے۔دریں اثناء چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے نمائندگان سے ملاقات کی۔جسکی قیادت مزدور رہنما خورشید احمد خان نے کی۔لیسکو چیف نے تمام یونین نمائندگان کی پاور سیکٹر کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -