لیڈی ایچی سن ہسپتال میں نئی لفٹ کا افتتاح کردیا گیا

  لیڈی ایچی سن ہسپتال میں نئی لفٹ کا افتتاح کردیا گیا

  

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) لیڈی ایچی سن ہسپتال لاہور کی انتظامیہ نے مریضوں کی سہولت اور صحت کیلئے بہترین اقدام اٹھاتے ہوئے نئی لفٹ کا افتتاح کردیا۔ ایم ایس ڈاکٹر منیر احمد ملک اور چیئرمین جناح فاؤنڈیشن میاں داؤد افضل نے نئی لفٹ کا افتتاح کیا۔ لفٹ سے مریضوں اور انکے لواحقین کی پریشانی ختم ہوگئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر منیر احمد ملک کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کے وڑن کے مطابق مریضوں اور انکے لواحقین کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں اور صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔ افتتاح کے موقع پر میڈیکل سوشل آفیسر‘ ڈاکٹرز‘ ایڈمن سٹاف اور نرسنگ سٹاف نے بھی بھرپور شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -