علامہ اقبال یونیورسٹی کی داخلہ مہم کامیابی سے جاری ہے،ملک امان اللہ

علامہ اقبال یونیورسٹی کی داخلہ مہم کامیابی سے جاری ہے،ملک امان اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے زیر اہتمام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا داخلہ مہم کامیابی جاری ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پاکستان کے ہر طالب علم تک میٹرک سے پی ایچ ڈی تک علم حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے  ان خیالات کااظہار ریجنل ڈائریکٹر ملک امان اللہ نے گورنمنٹ ہائی سکول علی رضا آباد لاہور کے اساتذہ کرام اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شفیق احمد کوآرڈینیٹر داخلہ مہم بھی موجود تھے۔ تقریب پرنسپل سید شاہد علی شاہ کی زیر صدارت ہوئی۔ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد افضل بھنڈر نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کی داخلہ مہم اور علم پھیلاؤ پالیسی ملک و قوم کے روشن مستقبل کا  باعث بنے گی۔ وائس پرنسپل حافظ شفقت منیر، انتظامی امور انچارج نثار احمد، محمد زمان وٹو نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب  یونس صدیقی، وقار احمد،عاصم  علی خان، بابر علی، شرافت علی، عمارہ شریف تسلیم کوثر،  سید عارف شاہ اور مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب نور احمد نوری سمیت دیگر اساتذہ و طلباء موجود تھے۔