پیاف کے پینل کی بلامقابلہ کامیابی خوش آئند،میاں عتیق الرحمن

پیاف کے پینل کی بلامقابلہ کامیابی خوش آئند،میاں عتیق الرحمن

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس لاہور میاں عتیق الرحمن سابق بورڈ ممبر اور گروپ لیڈر فیروز پور روڈ انڈسٹریل ویلفیئر آرگنائزر (FRIWO) میاں عبدالرزاق، چیئر مین حاجی اکرم نے پیاف فاؤنڈر الائنس چیمبر آف کامرس لاہور کے پینل کی بلامقابلہ کامیابی پر مبارک دیتے ہوئے ٹریڈ کے لئے نیک شگون قرار دیا ہے اور کہا ہے لاہور کی برادری کا پیاف فاؤنڈر الائنس پر اعتماد قیادت کے اخلاص اور ٹریڈ کے مسائل کے لئے یکسوئی کے ساتھ جدوجہد ہے۔ میاں عتیق الرحمن، میاں عبدالرزاق اور حاجی اکرم نے نومنتخب قیادت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے برادری کو آپ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں آئیں مل کر برادری کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کا آغاز کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -