یونیورسٹی آف یجوکیشن سے دوسری امدادی کھیپ سیلابی علاقوں میں روانہ

یونیورسٹی آف یجوکیشن سے دوسری امدادی کھیپ سیلابی علاقوں میں روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی ہدایت پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور نے بدترین سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں سے متاثرہ ہم وطنوں کے لئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ گزشتہ روز روانہ کر دی۔ سامان کے ساتھ جامعہ کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر محمد عمر سلیم کی زیرنگرانی سینئر میڈیکل آفیسر، سٹاف، اساتذہ اور طلباء  کی ایک ٹیم بھی روانہ ہوئی، جو فاضل پور، روجھان مزاری اور تونسہ سمیت سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں 3 روز تک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرے گی، ان میڈیکل کیمپوں میں سینئر ڈاکٹرز کے چیک اپ کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کے تمام کیمپسز اور ڈویژنوں میں فوری طور پر امدادی سنٹرز  پر اساتذہ، سٹاف اور طلباء  کے تعاون سے مختصر وقت میں متاثرین کے لئے ادویات، مچھر دانیاں، رضائیاں، کپڑے، خوراک سمیت کھانے پینے کا امدادی سامان جمع کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عالم سعید اور رجسٹرار ڈاکٹر مبشر ندیم سمیت اساتذہ، سٹاف اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔