پرویز الٰہی قرآن کمپلیکس،سیرت اکیڈمی فعال کریں،ناظم الدین

پرویز الٰہی قرآن کمپلیکس،سیرت اکیڈمی فعال کریں،ناظم الدین

  

لاہور(پ ر) پنجاب قرآن بورڈ کے سابق ممبر اور خادم قرآن محمد ناظم الدین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی قرآن کمپلیکس اینڈ سیرت اکیڈمی کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اسلئے کہ قرآن مجید کی خدمت کا یہ منصوبہ ان کا اپنا شروع کردہ ہے۔ جون 2006ء میں انھوں نے لاہور کے مہنگے ترین علاقہ میں 53کنال قطعہ اراضی پر اس عظیم الشان منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ اس کی تعمیر پر قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ کیے گئے۔قرآن کمپلیکس اور اینڈ سیرت اکیڈمی کے بڑے بڑے ہال، مسجد نبوی کے ڈیزائن جیسے خوبصورت اور قیمتی دروازے اور پر شکوہ محراب اس پراجیکٹ کی خوبصورتی کو چار چاند لگارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ چوہدری پرویزالہیٰ کی قرآن مجید کے ساتھ والہانہ محبت وعقیدت کا زندہ ثبوت ہے۔

 قرآن کمپلیکس کے قیام کامقصد یہ تھا کہ یہاں دنیا کاسب سے بڑا قرآن میوزیم بنایا جائے جس میں قرآن مجید کے تاریخی مخطوطات محفوظ کئے جائیں، شہید مقدس اوراق کی حفاظت کے لیے کام کیا جائے۔

، قرآن مجید کی تعلیمات کیلئے ایک اعلیٰ ادارہ بنایاجائے اور اس کاالحاق الازہر یونیورسٹی سے کیا جائے جبکہ سیرت اکیڈیمی کے قیام کامقصد سیرت النبی ﷺ پر طلبہ وطالبات کو پی ایچ ڈی کروانا، رسول اللہ ﷺ کی قائم کردہ ریاست مدینہ اور خلفائے راشدین کے اقدامات سے رہنمائی لینا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -