ریلوے لاہور ڈویژن میں صفائی کے حوالے سے خصوصی ورکشاپ

ریلوے لاہور ڈویژن میں صفائی کے حوالے سے خصوصی ورکشاپ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) ریلوے نے صفائی کے حوالے سے لاہور ڈویژن کے کمیٹی روم میں ورکشاپ کا انعقاد کیاجس میں ریلوے کالونیوں اور ریلوے اسٹیشن کو صاف ستھرا رکھنے پر زور دیا گیا۔اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ انجینئرنگ اور میڈیکل اسٹاف پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ہر کمیٹی سات ممبر پر مشتمل ہوگی اور اس کا  ہیڈ ڈیم او لاہور  ہوگا۔ اس ضمن میں جنرل مینجر W&SI  ریلوے شعیب عادل نے کہا کہ یہ SOPs پہلے ہی بنے ہوئے تھے جس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا تھا۔ اب صفائی کے حوالے  سے جومسائل ڈویژنل لیول پر حل ہو سکتے ہیں حل ہونگے  باقی بڑے مسائل ہیڈ کوارٹر آفس CAO کو ریفر کر دیے جائیں گے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ حنیف گل نے کہا موجودہ وسائل کو اچھے طریقے سے استعمال کرنے سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عثمان غنی،ڈپٹی جنرل مینجر عمران مشال،لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔

 اے ای اینز، آئی او ڈبلیوز اور ڈویڑنل آفیسر ان نیشرکت کی اور صفائی کے حوالے سے اپنی اپنی سفارشات پیش کیں۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -