لمز میں ”علمی نثر: اصول و رسمیات“ کے موضوع پر سیمینار

لمز میں ”علمی نثر: اصول و رسمیات“ کے موضوع پر سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) لمز کے گرمانی مرکز زبان و ادب کے زیر اہتمام حال ہی میں ”علمی نثر: اصول و رسمیات“ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شہروں سے 102ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرزنے شرکت کی۔ایک مصری سکالرعثمان عبد الناصربھی اس تربیتی ورکشاپ میں شامل ہوئے۔ڈاکٹر ناصر عباس نیر نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے اورعلمی نثر کے مقاصد اور اہمیت پر گفتگو کی۔ گرمانی سکول کے چیئرمین ڈاکٹر وقار زیدی نے مقررین و سکالرز کو خوش آمدید کہا علی گڑھ (بھارت) سے ڈاکٹر شافع قدوائی نے ورکشاپ میں آن لائن شرکت کی اور علمی نثر کے خصائص بیان کیے۔ پہلے سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر نجیب جمال نے”تحقیق کے موضوع کے انتخاب“ اور ڈاکٹر نجیبہ عارف نے”علمی و ادبی نثر کے اسالیب کے امتیازات“ پر گفتگو کی اور مشق کرائی۔دوسرے سیشن میں ڈاکٹر فاطمہ فیاض نے”علمی مقالات کی خلاصہ نگاری“ اور ڈاکٹر معین الدین نظامی نے ”کتابیات سازی“ پر گفتگو کے ساتھ ساتھ مشقیں کرائیں اور سوالات کے جوابات دیئے۔تیسرے سیشن کا آغاز”علمی نثر میں معروضیت کیسے ممکن ہے؟“ کے عنوان سے ڈاکٹر عابد حسین سیال نے کیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیر نے ”علمی نثر کے نمونوں (اردو-انگریزی)“ کو موضوع گفتگو بنایا۔

مزید :

کامرس -