اگست، سعودی عرب کی ترسیلات زر میں 19فیصد اضافہ 

اگست، سعودی عرب کی ترسیلات زر میں 19فیصد اضافہ 

  

           لاہور(کامرس ڈیسک)سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر19 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی اعدادوشمارکے مطابق ماہ اگست میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 692 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو جولائی کے مقابلہ میں 19 فیصد زیادہ ہے، جولائی میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 581 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر8 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،جولائی سے لیکراگست تک کی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.272 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.376 ارب ڈالرتھا۔

مزید :

کامرس -