سکھر اور گھوٹکی پولیس سے مقابلے میں بد نام ڈاکو سلطوشرسمیت ہلاک 

سکھر اور گھوٹکی پولیس سے مقابلے میں بد نام ڈاکو سلطوشرسمیت ہلاک 

  

      سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈاکوؤں کے خلاف طویل عرصے سے برسرپیکار سکھر پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی۔تفصیلات کے مطابق سکھر اور گھوٹکی پولیس نے اوباڑو کے علاقے روانتی کے کچے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سندھ کے دونوں اضلاع کی پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈاکو سلطو شر کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق سلطو شر دو ایس ایچ اوزسمیت دس پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا جبکہ وہ قتل، ڈکیتی اغوا سمیت سنگین جرائم میں بھی پولیس کومطلوب تھا۔سندھ حکومت نے سلطو شر کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی نے سلطو شر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سلطو شر کی ہلاکت پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔واضح رہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے طویل عرصے سے سندھ کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس آپریشن کے دوران متعدد پولیس اہلکار شہید ہوچکے جبکہ کئی ڈاکو ہلاک وگرفتار بھی کئے جاچکے ہیں۔حکومت کی جانب سے تمام تر وسائل استعمال کرنے کے باوجود ابھی تک ڈاکوں کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک نہ پہنچ سکا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -