ملک شاہ محمد وزیر کا محکمہ کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس 

ملک شاہ محمد وزیر کا محکمہ کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس 

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کی زیر صدارت محکمہ کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ، ڈائریکٹر پراجیکٹ خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی،ڈائریکٹر بی آر ٹی،چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانز پشاور، بی آر ٹی کنسلٹنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے صوبے اور ضم قبائلی اضلاع میں نئے اور جاری اے ڈی پی سکیموں، اے آئی پی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سکیموں اور منصوبوں کے  حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں مختلف سکیموں جن میں خیبر پختونخوا میں ٹرانسپورٹ انسپکشن سٹیشنز کاقیام، فزبیلٹی سٹڈی آف گریٹر پشاور ریجن ماس ٹرانزٹ دی سرکلر ریل روڈ پراجیکٹ، فزیبیلیٹی اینڈ اسٹبلیشمنٹ آف ٹرکنگ ٹرمینلز ان خیبر پختونخوا، جی ٹی روڈ پشاور پر ٹرانسپورٹ کمپلیکس کاقیام اورتعمیر، ضلع بنوں اور سوات میں آر ٹی اے دفاتر کا قیام، پشاور ماس ٹرانزٹ سسٹم کی تعمیر، ضم اضلاع میں ٹرانسپورٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز کا قیام اور دیگر سکیموں پر سیر حاصل بحث  کی گئی اجلاس میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ کو بتایا گیا کہ پشاور ماس ٹرانزٹ سسٹم سکیم کو  رواں سال 30 نومبر تک مکمل کیا جائے گا اس موقع پر صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان وزیر نے متعلقہ حکام کو  مذکورہ منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور عوام کی بہتر مفاد میں تمام منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں گریٹر پشاور ریجن ماس ٹرانزٹ دی سرکلر ریل روڈ پراجیکٹ کی فیزیبلیٹی سٹڈی کے لئے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ، ڈائریکٹر پراجیکٹ خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی، سینئر پلاننگ آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور سول،محکمہ ٹرانسپورٹ پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔موجودہ صوبائی حکومت عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں.انھوں نے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -