جعلی ویڈیوز وائرل کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ 

جعلی ویڈیوز وائرل کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے کئی ہائی ریٹنگ واقعات کی تردید جاری کرتے ہوئے جعلی ویڈیوز وائرل کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی جعلی خبروں نے امن و امان پرانگلیاں اٹھادیں، کراچی پولیس نے کئی ہائی ریٹنگ واقعات کی تردید جاری کردی۔پولیس نے جعلی ویڈیوز وائرل کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے کراچی پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عرفان بہادر نے پیغام جاری کیا ہے، جس میں جوواقعات کراچی میں نہیں ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے۔عرفان بہادر نے کہا کہ لاطینی امریکاکی ایک ویڈیوہے جوبہت زیادہ کراچی میں وائرل ہوئی، ویڈیو کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا نام دیکر دہشت پھیلائی گئی۔ایس ایس پی نے کہا کہ ایک اور واردات کا واقعہ پیزاشاپ فیصل آباد میں پیش آیا، اس واقعے کو کراچی گلشن اقبال سے منسلک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال کے ریسٹورنٹ میں جھوٹی واردات کی خبر چلائی گئی، واردات کی تردید ریسٹورنٹ کے مالک نے ازخود کی ہے۔عرفان بہادر نے اپیل کی عوام ان شر پسند عناصر کے خلاف کراچی پولیس کاساتھ دے، ایسی ویڈیوز کی نشاندہی کراچی پولیس کے سوشل میڈیا اکانٹس پر کریں۔انھوں نے بتایا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -