کوہاٹ‘ اراضی کاغذات میں ہیر پھیر پٹواری نوکری سے برخاست
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ کے علاقہ موضع جنگل خیل کے پٹواری اسفندیار کو اراضی کے کاغذات میں ہیر پھیر کرنے کے جرم میں نوکری سے برخاست کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر کوھاٹ کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق درخواست دہندہ فرمان اللہ برادران کی اراضی شاملات پر پابندی کے باوجود جعلی کاغذات انتقال کے ذریعے ہیر پھیر کی گئی تھی جس پر ان کے خلاف انکوائری تشکیل دی گئی جس میں ہیر پھیر کا الزام درست قرار دیا گیا اور انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔