تھانہ اکبرپورہ پولیس کی  بڑی کامیاب کاروائی

تھانہ اکبرپورہ پولیس کی  بڑی کامیاب کاروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ:- تھانہ اکبرپورہ پولیس کی بڑی کامیاب کاروائی۔06 سالہ بچی کیساتھ بد فعلی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار۔ملزم کا اپنے گھناونے جرم کا اعتراف۔19-9-22 کو اکبر پورہ کی رہائشی مسماۃ(الف) نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ اُس کی بیٹی روتے ہوئے گھر آئی اور کہا کہ اُسے درد ہو رہا ہے۔پوچھنے پر اُس نے بتایا کہ یخییٰ نے اُس کے ساتھ بد فعلی کی ہے۔جس پر مقدمہ درج کرکے بچی کو فوری طور پر ہسپتال بجھوایا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے اسماعیل شاہ خان DSP پبی کی سربراہی میں ضیاء خان SHO اکبرپورہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر فوری طور پر معصوم بچی کیساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے اُس کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے لگائے۔انتھک محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے آخر کار ملزم یخییٰ ولد اطلس ساکن اخون پنجو بابا اکبرپورہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا۔ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے 01 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا.