مردان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے انتخابات مکمل
مردان(بیورورپورٹ) مردان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے انتخابات مکمل ہوگئے، الیکشن کمیشن کے چیئرمین حاجی وزیر گل کی طرف سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق غلام حسین صراف صدر، حاجی غلام حبیب سلارزئی سینئر نائب صدر جبکہ امین اتمانخیل نائب صدر منتخب ہوئے، تفصیلات کے مطابق مردان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق غلام حسین صراف صدر، حاجی غلام حبیب سلارزئی سینئر نائب صدر، امین اتمانخیل نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ ایگزیکٹو ممبرز میں محمد نواز ماندوری، حافظ ضیاء ار رحمان، احمد سید، محمد سراج، سرزمین، حضرت حسن، فرمان اللہ، فضل غنی، خالد امیر، مختیار محمد، محمد زاہد اور حیدر علی شامل ہیں اس موقع پر نومنتخب صدر غلام حسین صراف نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجر برادری نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کیلئے وہ تمام ممبران کے مشکور ہیں، ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور تاجروں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔