بدین، محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، گوگر کے 16 بیگ برآمد

بدین، محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، گوگر کے 16 بیگ برآمد

  

بدین(این این آئی)بدین میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے نایاب جنگلی پودے سے نکالے گئے گوگر کے 16 بیگ برآمد کرلیئے ہیں۔ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف واجد شیخ کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار کرکے وائلڈ لائف قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گوگر نایاب جنگلی درخت سے تیز دھار آلے سے کاٹ کر نکالا جاتا ہے۔کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات جاوید مہر نے بتایاگوگر کو کئی طبی فوائد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، گوگر کا پودا آئی یو سی این ریڈ لسٹ میں معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔جاوید مہر نے کہا کہ گوگر خشک ترین علاقوں، تھر اور کوہستان ریجن میں قدرتی طور پر اگتا ہے، پودے کی ٹہنیوں پر بلیڈ سے چھید لگا کر گوگر نکالا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ گوگر کو بلیک مارکیٹ میں فروخت اور بیرون ملک اسمگل کیا جا رہا ہے، یہ پودہ جنگلی حیات کہ لیے چارہ مہیا کرنے کے علاوہ ماحول پر کلیدی کردار کا حامل ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -