محکمہ بلدیات کی سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر تین افسران معطل

محکمہ بلدیات کی سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر تین افسران معطل

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ بلدیات سندھ کی سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر تین افسران معطل کردئیے گئے ہیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دفتری احکامات کے باوجود سرکاری گاڑیوں کو واپس نہ کرنے اور غلط استعمال کرنے کی وجہ سے افسران کو معطل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ معطل افسران میں شفقت حسین عباسی، عبدالکریم کنبھر  اور غلام اصغر شامل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -