پختون ایس ایف کی یونیورسٹی بچاؤ تحریک کی ریلی اور مظاہرہ

پختون ایس ایف کی یونیورسٹی بچاؤ تحریک کی ریلی اور مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی نے یونیورسٹی بچاؤ تحریک کا اغاز کرتے ہوئے اکیڈمک بلاک سے اٰیڈمنیسٹریشن تک ریلی نکلا اور احتجاجی مظاہرہ کیا  جسمں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت فیڈریشن کے صدر وقاص شنواری سمیت دیگر عہدیداران نے  کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیسوں میں چالیس فیصد اضافے کو مسترد کرتے اور یہ ایک ظالمانہ اقدام ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ فیس ادا نہیں کر سکتے انہوں نے مطالبہ کیا  کہ فیسوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لیا جائے،یونیورسٹی میں انٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو مسترد کرتے کرتے ہے اسکی جگہ پارلیمیانی کمیٹی تشکیل دی جائے، ہاسٹلز کے درپیش مسائل حل کئے جائے،مستقل استاتذہ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے،تمام سکالرشپ سیشن شروع کیں جائے،یونیورسٹی سے پرائیویٹ سکیورٹی کا خاتمہ کیا جائے،یونیورسٹی میں وائی فائی مہیا کیا جائے اور جامعہ کے طلباء کے لیے سرکاری بسیں مہیا کیں جائے جبکہ عندیہ دیا ہے کہ دس دنوں کے اندر مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں دھرنا دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -