سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم  گرفتار، چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد

    سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم  گرفتار، چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ سربند پولیس نے سڑیٹ کرائمز میں ملوث میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم پشاور کے نواحی علاقہ سنگو سربند کا رہائشی ہے،جو اسلحہ کی نوک پر وارداتیں کرنے میں ملوث ہے، ملزم اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھین کر انجن چیسسز نمبرات تبدیل کرکے اونے پونے داموں فروخت کرتا تھا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضہ سے چھینا موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے  تفصیلات کے مطابق مدعی سبحا ن اللہ ولد شیر دین نے تھانہ سربند پولیس کو اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل نامعلوم ملزم نے چھین کر فرار ہونے کی رپورٹ کی تھی،جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ایس ایچ او تھانہ سربند مشتاق خان جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا،جس کے دوران گزشتہ روز کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم احمد ولد مسلم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم پشاور کے نواحی علاقہ سنگو سربند کا رہائشی ہے،جو اسلحہ کی نوک پر وارداتیں کرنے میں ملوث ہے، ملزم اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھین کر انجن چیسسز نمبرات تبدیل کرکے اونے پونے داموں فروخت کرتا تھا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضہ سے چھینا موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -