کراچی میں مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ختم ہوگیا

کراچی میں مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ختم ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ختم ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں آج (جمعرات)بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ  شہر میں 12 تا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بالائی پنجاب میں بارش برسائے گا جسکے بعد مون سون سیزن بالکل ختم ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں بھی اب مون سون کی مزید بارشوں کا امکان نہیں ہے۔