خواتین کی تعلیم و تربیت کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار کی حامل ہے: ڈاکٹر شاہانہ عروج

خواتین کی تعلیم و تربیت کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار کی حامل ہے: ...

  

      صوابی (نمائندہ خصوصی)خواتین کی تعلیم وتربیت کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار کی حامل ہے، جب ہماری خواتین تعلیم یافتہ ہونگی تو سماجی اور معاشی ترقی ممکن ہوسکے گی۔ ویمن امپاورمنٹ ہمارا ہدف ہے جس کے لئے ہم عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔ ویمن یونیورسٹی صوابی میں طالبات کے لئے بہت ساری اسکالرشپ دستیاب ہیں اور ہم انڈسٹری کے ساتھ بھی روابط میں رہتے ہیں جن کی جانب سے بھی ہمیں اسکالرشپ ملتی رہتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انڈسٹریز کے علاوہ صاحب استطاعت افراد بھی جامعات کو اسکالرشپ فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے اسکالرشپ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نیسٹ نے ویمن یونیورسٹی صوابی کے شعبہ آرٹس اینڈ ڈیزائن کی طالبات کو ۹۱ اسکالرشپ فراہم کی ہیں جن میں ان کو فیس کے علاوہ ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا کہ انڈسٹریز اور جامعات کے مابین اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر پروفیشنل ڈگری پروگرام کے طلبہ کا انڈسٹریز کے تجربہ ناگزیر ہے تبھی وہ فیلڈ میں جا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتیہیں۔ جامعات کو چاہئے کہ انڈسٹریز کے ساتھ وسیع تر روابط کو فروغ دیں اور اساتذہ اور طالبات کو انڈسٹریز کا ایکسپوڑر دیں، اس کے علاوہ انڈسٹری کے ماہرین کو بھی جامعات میں طلبہ کی تربیت کے لئے دعوت دی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -