معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے  پاکستان بھر میں اسلامی بینکاری  کی ترقی ناگزیر ہے‘ شکیل احمد

معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے  پاکستان بھر میں اسلامی بینکاری  کی ترقی ناگزیر ...

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) مائیکرو فنانس بینک کے علاقائی سربراہ برائے خیبر پختونخواہ شکیل احمد نے کہا ہے کہ مستقبل کے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان بھر میں اسلامی بینکاری کی ترقی ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ میں اسلامی بینکاری اور مالیات ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر پروفیسر افتخار حسین سمیت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کے شعبہ معاشیات کے دیگر پروفیسرز اور طلبا نے شرکت کی تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعدگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کے  شعبہ معاشیات کے چیئرمین نے مہمان خصوصی کا مختصر تعارف پیش کیا اور سیمینار سے متعلق مختلف پہلو کا طلبا کے مستقبل اور ملکی معاشی صورتحال کے ساتھ تعلق پر روشنی ڈالی مائیکرو فنانس بینک کے علاقائی سربراہ برائے خیبر پختونخواہ شکیل احمد نے خوبصورت اور مدلیل انداز میں اسلامی بینکاری کے اصول اور مستقبل میں اسکی اہمیت پرروشنی ڈالی سیمینار میں طلبا نے خصوصی دلچسپی لیکر سوالات اور جوابات کے سیشن میں بھرپور حصہ لیا، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کے شعبہ معاشیات کے چیئرمین نے مہمان خصوصی کی آمد کا شکریہ اداکیا اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کے پرنسپل پروفیسر ارشاد احمد کی کاوشوں کو سراہا جس کی بدولت سیمینار کا انعقاد ممکن ہوا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -