سیلاب زدگان کیلئے ہیلتھ نیٹ ورک قائم کیا جائے، فائق شاہ

سیلاب زدگان کیلئے ہیلتھ نیٹ ورک قائم کیا جائے، فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی صحت نیٹ ورک قائم کیا جائے، متاثرین شدید وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں انتہائی پیچیدہ صورتحال ہے، بے یار و مددگار پڑے لوگ سیاستدانوں اور حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، سیاسی لڑائی اور اقتدار کی جنگ میں تین کروڑ افراد کو نظر انداز کیا جا رہا ہے باقی بچنے والے بے روزگاری اور معاشی زبوں حالی سے انتہائی مشکل میں ہیں، انہوں نے کہا کہ موبائل ہیلتھ نیٹ ورک اور ڈیلی چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم ہونا چاہئے تاکہ متاثرین وبائی امراض سے بچ سکیں، انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ، بلوچستان میں کسی قسم کی صحت سہولت میسر نہیں، غریب عوام بیماریوں سے مرنا شروع ہو گئے ہیں، ہسپتالوں تک نہ رسائی ہے نہ علاج، ایک ایک علاقے کی اپنی داستان اور المیہ ہے، انہوں نے سندھ حکومت کی بدانتظامی اور قول و فعل کے تضاد کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سکھر، دادو، سیہون شریف، خیر پور کے نواح میں لوگ بھوک اور بیماری سے مر رہے ہیں جبکہ حکمران صرف باتوں، سیاست اور جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں، سیلاب نے سندھ حکومت کا گزشتہ چودہ سال بے نقاب کر دیئے ہیں کہ عوام کا کیا حال ہے، دنیا دیکھ چکی، کیا اب بھی ان حکمرانوں کو عوام کا خیال نہیں ہے، فی الفور انہیں بحالی میں مدد اور خوراک و صحت کے مسائل سے نکالا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -